4 جولائی 2013 - 19:30
عراقی فوج دھشتگردوں کے ۴ بڑے ذخیرے تباہ کرنے میں کامیاب

عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہےکہ شمالی صوبے نینوا میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے چار بڑے ذخیرے تباہ کردئے گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہےکہ شمالی صوبے نینوا میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے چار بڑے ذخیرے تباہ کردئے گئے ہیں۔ان ذرائع کے مطابق سکیوریٹی فورسز نے شمالی صوبے نینوا کے الجحف، حنس تلوک، الدحلیہ اور الزاکۃ الجنوبیہ میں آپریشن کرکے دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے چار بڑے ذخیرے تباہ کردئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فوج نے کار بم بنانے کا ایک مرکز اور چوری کئے ہوئےتیل کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا ہے۔ اسی صوبے میں فوج نے اکتیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے اور القاعدہ کے دس دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔فوج نے اس کےعلاوہ بھاری مقدار میں دہشتگردوں کےہتھیاروں، گولہ بارود اور نو گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔ درایں اثنا عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار اسامہ السعدی نے کہا ہے کہ عراق میں بدامنی کے ذمہ دار تکفیری دہشتگرد ہیں۔ سعدی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کے بعض ممالک بھی عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی مدد کرکے بدامنی پھیلارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲